بلوچ نیشنل موومنٹ کی تقریب میں جبری لاپتہ افراد کے لواحقین کی برطانوی ارکانِ پارلیمنٹ سے ملاقات

بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کی جانب سے “بلوچستان لابنگ ڈے” کے عنوان سے منعقدہ ایک تقریب میں جبری لاپتہ افراد کے لواحقین نے برطانوی ارکانِ پارلیمنٹ سے ملاقات کی اور اپنے پیاروں کی گمشدگیوں سے متعلق تفصیلات پیش کیں۔

تقریب میں جبری لاپتہ بلوچ طالبعلم رہنما ذاکر مجید بلوچ کی والدہ بھی شریک تھیں، جنہوں نے اپنے بیٹے کی جبری گمشدگی اور گزشتہ کئی برسوں پر محیط اپنی جدوجہد کی تفصیلات بیان کیں۔

انہوں نے بتایا کہ ذاکر مجید کو 2009 میں جبری طور پر لاپتہ کیا گیا، اور اس دن سے وہ انصاف کی تلاش میں مسلسل در در کی ٹھوکریں کھا رہی ہیں۔

ذاکر مجید کی والدہ نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بلوچستان میں جاری جبری گمشدگیوں کے خلاف آواز بلند کریں اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خاران: دو مختلف مقامات سے دو لاشیں برآمد

جمعرات مئی 1 , 2025
خاران میں دو مختلف مقامات سے دو لاشیں برآمد ہوئی ہیں، تفصیلات کے مطابق ایک لاش کلی کشمیر سے ملی جبکہ دوسری لاش گواش روڈ سوربڈو کے علاقے سے برآمد ہوئیہے۔ کلی کشمیر سے ملنے والی لاش کی شناخت حفیظ اللہ ولد داد محمد ساکن گزی ضلع خاران کے طور […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ