تمپ: مسلح افراد کے حملے میں ڈیتھ اسکواڈ کا رکن ہلاک



ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈیتھ اسکواڈ کا ایک رکن ہلاک ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب تمپ کے علاقے ملک آباد میں مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے ڈیتھ اسکواڈ کے سرغنہ سعید عابد کے بھائی زبیر ولد تحصیلدار عابد کو ہلاک کر دیا۔

ذرائع کے مطابق حملہ آور زبیر کی موٹرسائیکل اور دیگر سامان بھی ساتھ لے گئے۔

بتایا جا رہا ہے کہ ہلاک ہونے والے شخص سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ ڈیتھ اسکواڈ سے وابستہ تھا، تاہم تاحال کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پنجگور، خضدار اور پسنی میں فائرنگ و پرتشدد واقعات سے 2 افراد ہلاک، 2 زخمی، سانحہ نوشکی میں ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی

جمعرات مئی 1 , 2025
بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں۔ پنجگور کے علاقے عیسئی سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت مکرم ولد اکرم کے نام سے ہوئی ہے۔ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ