
کوہلو کے علاقے بالا ڈھاکہ میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک موبائل ٹاور پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ٹاور پر تعینات دو پرائیویٹ سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے نہ صرف سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا بلکہ موبائل ٹاور کو بھی شدید نقصان پہنچایا اور اس میں آگ لگا دی۔
زخمی اہلکاروں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال کوہلو منتقل کیا گیا۔
تاہم حملے کی زمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔