خضدار اور ڈیرہ اللہ یار میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، سانحہ نوشکی میں ہلاکتوں کی تعداد چار ہو گئی

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے پرتشدد واقعات کے دوران فائرنگ اور آتشزدگی کے سانحات میں مجموعی طور پر چار افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

خضدار کے علاقے لزو بند میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت عنایت اللہ ولد رحیم کے نام سے ہوئی ہے جو گدر کا رہائشی تھا۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ واقعے کے محرقات معلوم نہیں ہو سکی۔

دوسری جانب ڈیرہ اللہ یار کے علاقے قیدی شاخ میرحسن ڈپ کے مقام پر رند اور جھکرانی برادری کے درمیان زمین کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں فائق علی رند اور غلام محمد رند زخمی ہو گئے۔ پولیس نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

ڈیرہ اللہ یار ہی کے علاقے محب علی لاڑو میں نامعلوم افراد نے ایک رکشے پر سوار غوث بخش ابڑو نامی شخص کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی ممکنہ وجہ رشتے کا تنازع ہے۔

ادھر سانحہ نوشکی میں ایک اور زخمی دم توڑ گیا ہے، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد چار ہو گئی ہے۔ جاں بحق ہونے والے کی شناخت فائر بریگیڈ اہلکار عبدالرازق ولد عبدالمجید کے نام سے ہوئی ہے، جو دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

سانحے میں 70 کے قریب افراد جھلس کر زخمی ہو گئے تھے، جن کا علاج کوئٹہ اور کراچی کے اسپتالوں میں جاری ہے۔

واقعے کے بعد پورے نوشکی شہر میں فضا سوگوار ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کوہلو: موبائل ٹاور پر مسلح افراد کا حملہ، دو سیکیورٹی اہلکار زخمی

جمعرات مئی 1 , 2025
کوہلو کے علاقے بالا ڈھاکہ میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک موبائل ٹاور پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ٹاور پر تعینات دو پرائیویٹ سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے نہ صرف سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا بلکہ موبائل ٹاور […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ