
بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے پاکستانی فورسز نے دو طالب علم نوجوانوں کو حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔
جبری طور پر لاپتہ کیے گئے طالب علموں کی شناخت شئے حق ولد شہید الطاف بلوچ اور آدم سلیم کے نام سے ہوئی ہیں۔
اہلخانہ کے مطابق شئے حق جس کی عمر 17 سال ہے اور آدم سلیم جس کی عمر 16 سال ہے کو منگل 29 اپریل کو تربت سے پاکستانی فورسز اور خفییہ اداروں نے جبری طور پر لاپتہ کیا۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ دونوں نوجوان فرسٹ ایئر کے طالب علم ہیں جو گزشتہ روز کراچی سے تربت پہنچے تھے، جہاں انہیں جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا۔
اہلخانہ نے دونوں طالب علموں کی باحفاظت رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔