قلات: مسلح افراد کی فائرنگ سے پنجاب کے چار رہائشی افراد ہلاک

بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے چار افراد ہلاک ہو گئے۔

لیویز حکام کے مطابق چاروں افراد مزدور تھے جو ایک ٹیوب ویل پر کام کر رہے تھے جب انہیں نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں تین کا تعلق صادق آباد اور ایک کا تعلق رحیم یار خان سے ہے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت منور، ذیشان، امین اور دلاور کے ناموں سے ہوئی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ یہ مزدور صادق آباد سے خضدار بورنگ کے کام کے لیے آئے تھے۔

لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے کوئٹہ کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مشکے: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص جبری لاپتہ

منگل اپریل 29 , 2025
بلوچستان کے ضلع آواران کی تحصیل مشکے میں پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت نزیز احمد ولد محمد عمر کے نام سے ہوئی ہے، جو مشکے کے علاقے کندڑی کا رہائشی ہے۔ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ