تربت: دھماکے اور فائرنگ، 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات

ضلع کیچ کے علاقے تربت کے نواحی علاقہ ڈنک میں رات گئے دھماکوں اور فائرنگ کے بعد پاکستانی فورسز نے چھاپے مارے جس کے دوران 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی غیر مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق رات تقریباً 4 بجے کے قریب یکے بعد دیگرے دو دھماکوں کی آوازیں سنائی گئی جس کے بعد صبح 5 بجے تک شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ دھماکوں اور فائرنگ کے بعد پاکستانی فورسز نے فوری طور پر علاقے کا محاصرہ کیا اور قریبی آبادی میں گھروں کی تلاشی لی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز نے ڈنک میں کارروائی کے دوران مبینہ طور پر دو افراد کو ہلاک کیا، تاہم تربت پولیس یا دیگر متعلقہ حکام کی جانب سے تاحال ان ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی گئی۔

دوسری جانب تربت کے علاقہ جوسک سے بھی دو افراد کے مارے جانے کی غیر مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات آنا باقی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پنجگور: پاکستانی فورسز پر حملہ، دو اہلکار ہلاک

منگل اپریل 29 , 2025
بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے دو اہلکاروں کو نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے آج دوپہر ایک بجے کے قریب پنجگور کے علاقے چتکان میں پاکستانی فورسز کے دو اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ سامان […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ