
بلوچستان کے ضلع زیارت میں سی ڈی ٹی نے فورسز کے ساتھ مشترکہ کاروائی میں بی ایل اے سے تعلق رکھنے والے 7 افراد کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، ہلاک افراد سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیے گئے جبکہ ہلاک ہونے والے افراد مختلف تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
تاہم بی ایل اے کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی موقف سامنے نہیں آیا، تاہم خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاک افراد پہلے سے لاپتہ تھے جنہیں جعلی مقابلے میں مارا گیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد مواقع پر لاپتہ افراد کو جعلی مقابلوں میں قتل کر کے ان کی لاشیں ویران علاقوں میں پھینک دی گئی تھیں۔