
ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ الندور میں مغرب کے وقت نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ناصر کریم ولد عبدالکریم کو ہلاک کردیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق فائرنگ کی زد میں آکر دو دیگر شخص، زبیر احمد ولد منان اور عابد ولد وجداد زخمی ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول ناصر کریم ماضی میں ایک مسلح تنظیم سے وابستہ رہے ہیں، تاہم قتل کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔