
بلوچستان کے ضلع نوشکی میں ایک تیل بردار ٹرک میں لگی آگ کو بجھانے کی کوشش کے دوران ٹرک کی ٹینکی پھٹنے سے شدید دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں موقع پر موجود درجنوں افراد جھلس گئے۔
دھماکے کے فوراً بعد فائر بریگیڈ کی گاڑی بھی آگ کی لپیٹ میں آ گئی، جس سے مزید نقصان ہوا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق 30 سے زائد زخمی افراد کو سول ہسپتال نوشکی منتقل کیا گیا ہے، جبکہ شدید زخمیوں کے علاج کے لیے کوئٹہ سے متعدد ایمبولینسز طلب کر لی گئی ہیں تاکہ انہیں بہتر علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کیا جا سکے
۔
ریسکیو اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔