‏بی وائی سی قیادت نے بلوچ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ، سیاسی اسیران اور وکلاء کے احترام میں بھوک ہڑتال ختم کردی، بی وائی سی

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی وائی سی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، مرکزی رہنما بیبرگ بلوچ، بیبو بلوچ اور شاہ جی بلوچ گزشتہ پانچ روز سے جیل میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے تھے۔ بھوک ہڑتال کے باعث ان کی طبیعت تیزی سے بگڑ رہی تھی، جبکہ ایک ماہ سے زائد عرصہ جیل میں گزارنے کی وجہ سے ان کی صحت پہلے ہی متاثر ہوچکی تھی۔ مسلسل بھوک اور شدید گرمی کے باعث ان کی حالت مزید تشویشناک ہوگئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ بھوک ہڑتال ختم کرنے کے لیے بلوچ سماج کے مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد مسلسل بلوچ یکجہتی کمیٹی کی قیادت سے رابطے میں تھے اور اپیل کر رہے تھے کہ وہ اپنی بھوک ہڑتال ختم کردیں۔ آج، بلوچ لاپتہ افراد کے اہل خانہ، سیاسی اسیران کے خاندانوں اور سینئر وکلاء پر مشتمل ایک بڑی ٹیم نے جیل کا دورہ کیا اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کی قیادت سے اپیل کی کہ: “اگرچہ ریاست کو آپ کی جان کی پرواہ نہیں، مگر ہم آپ کی زندگی کو عزیز رکھتے ہیں؛ لہٰذا براہِ کرم ہمارے احترام میں اپنی بھوک ہڑتال ختم کردیں۔”

ان کا کہنا تھا کہ تاہم جیل انتظامیہ نے صرف ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، شاہ جی بلوچ اور بیبرگ بلوچ کے اہل خانہ اور وکلاء کو ملاقات کی اجازت دی۔ ملاقات کے بعد بلوچ یکجہتی کمیٹی کی قیادت نے جبری گمشدگی کے متاثرین کے اہل خانہ اور سینئر وکلاء کے احترام میں اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

نوشکی میں آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی، 30 سے زائد افراد جھلس کر زخمی

پیر اپریل 28 , 2025
بلوچستان کے ضلع نوشکی میں ایک تیل بردار ٹرک میں لگی آگ کو بجھانے کی کوشش کے دوران ٹرک کی ٹینکی پھٹنے سے شدید دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں موقع پر موجود درجنوں افراد جھلس گئے۔دھماکے کے فوراً بعد فائر بریگیڈ کی گاڑی بھی آگ کی لپیٹ میں آ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ