ڈیرہ بگٹی: سوئی میں فائرنگ، دو افراد ہلاک

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں فائرنگ کے ایک واقعے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے مسلح گروہ سے تعلق رکھنے والے صمد ہمزانی نے آج سوئی کے علاقے جانی بیڑی میں ایک مقامی شخص کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران پیش آنے والی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت میر ہوتکانی بگٹی اور ضلا ہوتکانی بگٹی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ تاہم واقعے پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچستان میں زیرِ حراست افراد کا قتل اور سیاسی و سماجی شخصیات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ماما قدیر بلوچ

اتوار اپریل 27 , 2025
ماما قدیر بلوچ نے کہا ہے کہ کئی جبری لاپتہ افراد کو جعلی مقابلوں میں قتل کیا جا رہا ہے۔ بی وائی سی قیادت کو جیلوں میں ڈال کر لوگوں کے دلوں میں خوف بٹھایا گیا تاکہ ان غیر آئینی اقدامات کے لیے انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی اپنے موقف […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ