کیچ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو کمسن نوجوانوں سمیت تین افراد جبری لاپتہ

25 اپریل 2025 کو رات تین بجے کے قریب بلوچستان کے علاقے تمپ بوستان میں پاکستانی فورسز نے چھاپہ مار کر دو کمسن بچوں کو جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

لاپتہ ہونے والے کمشن نوجوانوں  کی شناخت شمیم ولد غفار جن کی عمر 10 سال ہے اور عارف ولد رسول بخش جن کی عمر 15 سال ہے، کے ناموں سے ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران پاکستانی فورسز نے اہلِ خانہ پر تشدد کیا اور انہیں شدید دھمکیاں دیتے ہوئے دونوں کو اپنے ساتھ لے گئیں۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ انہیں سختی سے خاموش رہنے اور کسی سے رابطہ نہ کرنے کی دھمکی دی گئی، لواحقین نے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے مغوی بچوں کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے۔

دوسری جانب تمپ کے علاقے تگران آباد میں بھی پاکستانی فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر ایک نوجوان، مجاہد ولد اللہ داد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ڈیرہ بگٹی: سوئی میں فائرنگ، دو افراد ہلاک

اتوار اپریل 27 , 2025
بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں فائرنگ کے ایک واقعے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے مسلح گروہ سے تعلق رکھنے والے صمد ہمزانی نے آج سوئی کے علاقے جانی بیڑی میں ایک مقامی شخص کی زمین […]

توجہ فرمائیں

تازہ ترین

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ