ڈاکٹر نسیم بلوچ کا برطانیہ میں اہم سفارتی و سیاسی دورہ، پارلیمنٹ ممبران اور بلوچ رہنماؤں سے ملاقات کریں گے

بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ ایک اہم سفارتی اور سیاسی دورے پر برطانیہ پہنچ گئے ہیں۔ اس دورے کے دوران وہ برطانوی پارلیمنٹ کے جوبلی روم میں برطانوی قانون سازوں سے ملاقات میں مسئلہ بلوچستان پر بات چیت کریں گے۔ اپنے اس دورے کے دوران، چیئرمین بی این ایم دیگر مرکزی رہنماؤں کے ہمراہ مختلف بلوچ قوم دوست سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، میڈیا شخصیات اور نمایاں بلوچ شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔

بی این ایم کے فارن سیکریٹری فہیم بلوچ کے مطابق، بی این ایم برطانوی پارلیمنٹ کے رکن جان میکڈونل کے تعاون سے برطانوی قانون سازوں میں بلوچستان کے حق میں رائے سازی کرے گی۔ اس مقصد کے لیے 30 اپریل کو دوپہر 2 بجے سے شام 4 بجے تک ایک سیشن منعقد ہوگا، جس میں بی این ایم کے نمائندگان کے علاوہ جبری لاپتہ افراد کے لواحقین بھی بلوچستان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر روشنی ڈالیں گے۔

بی این ایم کے جونیئر جوائنٹ سیکریٹری جنرل حسن دوست بلوچ نے بتایا کہ چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ برطانیہ پہنچ چکے ہیں اور اپنے شیڈول کے مطابق ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ ان ملاقاتوں میں سفارتی سرگرمیوں کے علاوہ بلوچ قومی تحریک سے وابستہ دیگر جماعتوں اور نمایاں شخصیات کے ساتھ روابط بڑھانے کی کوششیں شامل ہیں۔ یہ عمل بلوچ قومی تحریک آزادی کی سرگرم جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کی ایک کوشش ہے، جو شہید قائد غلام محمد بلوچ کی طرز سیاست اور بی این ایم کے منشور کا اہم حصہ ہے۔

بی این ایم کے ترجمان کے مطابق، چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ کے اس دورے سے نہ صرف سفارتی محاذ پر کامیابیوں کی توقع ہے بلکہ مختلف بلوچ رہنماؤں کے درمیان باہمی روابط میں بھی مضبوطی آئے گی۔ اسی لیے یہ دورہ سیشن کے بعد چیئرمین کا ایک اہم ترین سیاسی دورہ ہے جس کے دور رس نتائج ہوں گے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ڈیرہ مراد جمالی، چاغی اور کیچ سے ہندو تاجر سمیت 3 افراد جبری لاپتہ، ایک طالب علم بازیاب

اتوار اپریل 27 , 2025
ڈیرہ مراد جمالی، چاغی اور کیچ سے پاکستانی فورسز اور مسلح افراد کے ہاتھوں ہندو تاجر سمیت تین افراد جبری طور پر لاپتہ کر دیے گئے ہیں جبکہ تربت سے ایک طالب علم بازیاب ہو کر گھر پہنچ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی سے معروف ہندو تاجر […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ