خضدار: 16 سالہ لڑکی 20 دن سے اغوا، والدہ کا پولیس پر عدم تعاون کا الزام، بازیابی نہ ہوئے دھرنا دینگے

Oplus_131072

خضدار کے علاقے کانک سے تعلق رکھنے والی درخاتون نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ان کی 16 سالہ بیٹی نصرت بی بی کو چھ مسلح افراد نے گھر میں گھس کر اغوا کر لیا۔

درخاتون کے مطابق واقعہ رات کے وقت پیش آیا جب مسلح افراد نے گھر میں داخل ہو کر نصرت بی بی کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔ اس دوران گھر میں موجود خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اغوا کے مقدمے میں نامزد ایک ملزم کو تو گرفتار کیا گیا ہے، تاہم پولیس اسے تھانے میں مہمانوں کی طرح رکھے ہوئے ہے۔ نہ تو ملزم سے کوئی تفتیش کی جا رہی ہے اور نہ ہی مغویہ بیٹی کی بازیابی کے لیے کوئی سنجیدہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔

درخاتون کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کے اغوا کو بیس دن گزر چکے ہیں لیکن تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔ اگر پولیس نے جلد مغویہ نصرت بی بی کو بازیاب نہ کروایا تو وہ قرآن پاک ہاتھ میں لے کر قومی شاہراہ پر دھرنا دینے پر مجبور ہوں گی۔

انہوں نے پولیس پر ملزمان کے خلاف موثر کارروائی نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ خضدار میں اس سے پہلے بھی ایسے واقعات پیش آتے رہے ہیں۔ اس سے قبل خضدار میں پاکستانی فوج کے حمایت یافتہ ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے ہاتھوں بلوچ خاتون آسمہ جتک کو اغوا کیا گیا تھا۔ ان کے اہل خانہ اور عوام کی جانب سے شدید احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور شاہراہیں بلاک کی گئیں، جس کے بعد آسمہ جتک بازیاب ہو گئی تھیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شاری نے بلوچ عورتوں کو یہ پیغام دیا کہ وہ اس جدوجہد میں اپنے مردوں کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔خلیل بلوچ

ہفتہ اپریل 26 , 2025
بلوچ آزادی پسند رہنما چیئرمین خلیل بلوچ نے کہا ہے کہ آج شاری بلوچ کی شہادت کا دن ہے، شاری بلوچ ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ دو بچوں کی ماں تھی، انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور خوابوں کو ایک طرف رکھ کر محب وطنی کے لیے اپنی زندگی وقف کی۔ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ