کیچ و مشکے میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں چار افراد جبری لاپتہ

کیچ کے علاقے گیبن اور آواران کے مشکے میں پاکستانی فورسز نے چھاپے مار کر چار افراد کو جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔

تفصیلات مطابق گیبن سے لاپتہ ہونے والوں کی شناخت شاہ ملک ولد بہرام، علی جان ولد شاہ ملک اور بلال ولد یونس کے ناموں سے ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد کو گزشتہ دنوں رات تین بجے چھاپے کے دوران پاکستانی فورسز نے حراست میں لیا، جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔

جبکہ دوسری جانب مشکے کے بازار میں 23 اپریل کو حمل ولد نصیب سکنہ نوکجو کو پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بی وائی سی کارکنوں پر تشدد کے خلاف بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہرے

ہفتہ اپریل 26 , 2025
جمعہ کے روز بلوچستان بھر میں احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں کا انعقاد کیا گیا، جن میں بی وائی سی کے کارکنوں اور رہنماؤں کی گرفتاری اور ان پر کیے گئے تشدد کے خلاف آواز بلند کی گئی۔ مظاہرین نے پرامن مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، بیبو بلوچ، گلزادی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ