ڈاکٹر ماہ رنگ سمیت ہمارے رہنماؤں کی بھوک ہڑتال کو 24 گھنٹے مکمل ہو چکے ہیں، بی وائی سی

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہدہ جیل کوئٹہ میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت مرکزی رہنما شاہ جی صبغت اللہ، بیبگر بلوچ، گلزادی بلوچ، اور پشین جیل میں قید بیبو بلوچ کی بھوک ہڑتال کو 24 گھنٹے مکمل ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں نے بیبو بلوچ کو ہدہ جیل کوئٹہ سے پشین منتقل کرنے اور جیل کے اندر غیر قانونی طور پر داخل ہو کر ڈاکٹر ماہ رنگ، بیبو بلوچ اور گلزادی بلوچ پر بے رحمانہ تشدد کے خلاف جیل کے اندر بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔ بھوک ہڑتال کے باعث ہمارے رہنماؤں کی طبیعت بگڑتی جا رہی ہے۔ اگر اس دوران ہمارے کسی بھی ساتھی کو کچھ ہوا تو اس کی براہِ راست ذمہ داری ریاستِ پاکستان، نام نہاد صوبائی حکومت، کور کمانڈر کوئٹہ، ڈی سی کوئٹہ، کمشنر کوئٹہ اور آئی جی پولیس کوئٹہ پر عائد ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ آج پشین جیل میں ہماری ساتھیوں نے بیبو بلوچ سے ملاقات کی ہے۔ بیبو بلوچ پر بدترین تشدد کے بعد اس کی طبیعت شدید ناساز ہے۔  اور اس ہمیں اس کی صحت کے متعلق شدید خدشات لاحق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بلوچ قوم کی تمام سیاسی و سماجی تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ اس بلوچ نسل کشی اور بلوچ دشمنی کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئیں۔ جبکہ ہم ریاست پر واضح کرتے ہیں کہ ہم کسی بھی صورت اس بربریت کے خلاف خاموش نہیں ہونگے اور ہمارا آئندہ سیاسی لائحہ مزید سخت ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کوئٹہ آئی ای ڈی حملے میں پاکستانی فوج کے 10 اہلکاروں کو ہلاک کیا – بلوچ لبریشن آرمی

جمعہ اپریل 25 , 2025
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں قابض پاکستانی فوج کے ایک قافلے کو ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا۔ اس کارروائی میں دشمن کی ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی، اور اس میں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ