
وائس فار بلوچ مسنگ پرسن کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ لواحقین نے تنظیم سے شکایت کی کہ گل میر ولد ٹکری کشمیر خان قوم سمالانی، وحید احمد سمالانی ولد گل میر اور عبد الرحمٰن سمالانی ولد سید میر خان کو سی ٹی ڈی اور دیگر فورسز کے اہلکاروں نے کلی بڑو سریاب کوئٹہ سے انکے گھر سے 16 اور 17 اپریل کے درمیانی شب حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا، اور خاندان کو بھی معلومات فراہم نہیں کیا جارہا ہے جسکی وجہ سے اہلخانہ شدید کرب و اذیت میں مبتلا ہے۔
لواحقین نے حکام سے اپیل کی کہ وہ انکے لاپتہ پیاروں کی بازیابی کو یقینی بناکر انہیں اذیت سے نجات دلائے۔