کوئٹہ: مارگٹ میں پاکستانی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، 4 اہلکار ہلاک، 3 زخمی

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ (شال) کے نواحی علاقے مارگٹ میں پاکستانی فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں چار اہلکار ہلاک اور تین شدید زخمی ہو گئے۔ حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ زخمی اہلکاروں اور ہلاک ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ جبکہ بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت صوبیدار شہزاد آمین، نائب صوبیدار عباس، سپاہی خلیل اور سپاہی زاہد کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ زخمی اہلکاروں میں لانس نائیک ظفر، لانس نائیک فاروق اور سپاہی خرم سلیم شامل ہیں۔

تاحال اس حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ہم بحثیت باشعور قوم سچائی، استقامت اور بہادری سے جی ایم سید کے فکر کے ساتھ اپنی جنگِ آزادی کو جاری رکھیں۔ سید اصغر شاہ

جمعہ اپریل 25 , 2025
سندھودیش روولیوشنری آرمی (ایس آر اے) کے چیف کمانڈر سید اصغر شاہ نے آج رہبرِ سندھ سائیں جی ایم سید کی برسی کے موقع پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ "سندھ کے معروضی حالات، تاریخی سچائیاں اور خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال نے سائیں جی ایم […]

توجہ فرمائیں

تازہ ترین

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ