بی وائی سی قیادت کی جیل میں بھوک ہڑتال جاری

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بی وائی سی کی منتظم ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، مرکزی رہنما شاجی بلوچ، بیبرگ بلوچ، اور کارکنان گلزادی بلوچ و بیبو بلوچ نے اپنی حراستی کوٹھڑیوں میں بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ تمام افراد پُرامن سیاسی کارکن ہیں، جنہیں صرف اس وجہ سے قید کیا گیا ہے کہ انہوں نے جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت قتل اور بلوچ عوام پر ہونے والے روزانہ کے تشدد کے خلاف آواز بلند کی۔ ان کا واحد “جرم” یہ ہے کہ وہ ایک ایسے ماحول میں پُرامن جدوجہد کر رہے ہیں جو ریاستی دہشت اور جبر سے لبریز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لیکن ریاست اپنی پوری قوت کے ساتھ ظلم جاری رکھے ہوئے ہے: جعلی ایف آئی آرز، غیر قانونی گرفتاریاں، لاٹھی چارج، پُرامن مظاہرین پر فائرنگ، اور اب جیلوں کے اندر تشدد۔

انہوں نے کہا کہ ہماری قید قیادت نے اس بربریت کے خلاف مزاحمت کرتے ہوئے بھوک ہڑتال کا انتہائی قدم اٹھایا ہے۔ ان کی صحت اور زندگیاں خطرے میں ہیں — اور اگر انہیں کوئی نقصان پہنچتا ہے تو پاکستان کی ریاست کو اس کا مکمل ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ ہم بلوچ قوم، انسانی حقوق کے علمبرداروں، اور بین الاقوامی ضمیر رکھنے والے افراد سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔ یہ صرف ایک تحریک کی بات نہیں یہ ہماری بقا، ہماری عزت، اور ہمارے وجود کے حق کی لڑائی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خضدار: معدنیات لے جانے والی گاڑیوں پر حملہ

جمعہ اپریل 25 , 2025
خضدار کے علاقے وڈھ میں مسلح افراد نے قیمتی معدنیات لے جانے والی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات تقریباً بارہ بجے کے قریب دریجی کے مقام پر مسلح افراد نے قیمتی پتھر لے جانے والی دو گاڑیوں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں گاڑیوں کو […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ