زمران اور کولواہ میں پاکستانی فورسز پر حملے

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقوں زامران اور کولواہ میں پاکستانی فورسز کو دو مختلف حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق آج زامران کے علاقے تگران میں وکائی کے مقام پر نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کے ٹرک کو آئی ای ڈی بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب کولواہ کے علاقے رودکان میں گذشتہ شب مسلح افراد کی بڑی تعداد نے پاکستانی فورسز کے کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا۔

حملوں میں فورسز کو جانی و مالی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں۔ تاہم حملوں کی زمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خاران میں غیرمقامی آلہ کار کے ٹھکانے پر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

جمعرات اپریل 24 , 2025
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ 23 اپریل کو ہمارے سرمچاروں نے خاران شہر شاہ میر بور ایریا میں منظور نامی ایک غیرمقامی ریاستی آلہ کار کے ٹھکانے پر دستی بم حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ منظور گزشتہ ایک عرصہ سے علاقے میں پاکستانی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ