
سندھودیش روولیوشنری آرمی ايس آر اے کے ترجمان سوڈھو سندھی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایس آر اے گزشتہ رات گدو چوک حسین آباد، حیدرآباد کے قریب پنجاب جانے والی ٹرین پر ہونے والی فائرنگ کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ جس میں متعدد پنجابی سیٹلرس شدید زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی پنجابی رياست اور اس کی فوج سندھ کو اپنی کالونی سمجھ کر سندھ کی جغرافیہ، وسائل، زمینوں سميت زندگی کے تمام بنیادی وسائل اور ذرائع پر قابض ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب وہ ہماری شہہ رگ اور قومی پہچان سندھو درياه پے مکمل قبضہ کر کے سندھ کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے نيست و نابود کرنا چاہتی ہے۔
ہم پنجاب سامراج کو یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ سندھو درياه سندھی قوم کی پہچان، امانت اور ملکیت ہے۔ جس کا ہر صورت میں تحفظ اور دفاع کیا جائے گا اور اس کے لئے ہم آخری حد تک جائیں گے۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ سندھودیش روولیوشنری آرمی(ايس آر اے) اپنی مزاحمتی جنگ سندھ کی مکمل قومی آزادی تک جاری رکھنے کا عزم دہراتی ہے۔