
مستونگ کے علاقے کلی تیری میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر معمور لیویز اہلکاروں پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا۔ حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر ہی ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوا، جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔
ہلاک اہلکاروں کی شناخت نیک محمد ولد محمد حسن قوم شاہوانی،سکنہ رودریس اور مقصود احمد ولد حبیب خان قوم دھوار سکنہ کاریز کلان پڑنگ آباد مستونگ کے طور پر ہوئی ہیں۔
فائرنگ کے بعد ہلاک اور زخمی اہلکاروں کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں زخمی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ لیویز حکام کے مطابق حملے کا نشانہ پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر تعینات اہلکار تھے۔