
بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے گھنہ میں پولیس کی ایک چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے گزشتہ سب حملہ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق حملے کے وقت علاقے میں زور دار دھماکوں اور شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے فوراً بعد دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔
پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے حملہ آوروں کے خلاف بھرپور اور فوری جوابی کارروائی کی ہے۔ تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ ماضی میں بلوچ مسلح تنظیموں کی جانب سے ایسے حملے کیے گئے ہیں، جن میں پولیس اہلکاروں کا اسلحہ ضبط کر کے انہیں بغیر جانی نقصان کے رہا کیا گیا۔ تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔