بلوچ نسل کشی کے خلاف 27 جنوری کو ہونے والے جلسے کی حمایت کرتے ہیں – این ڈی پی

شال 27 جنوری بلوچ نسل کشی خلاف جلسہ عام ہوگا

نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے ترجمان  نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ بالاچ بلوچ کی ماروائے آئین دوران حراستی قتل کے بعد تربت سے جو تحریک شروع ہوئی اس نے پورے بلوچستان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

یہ تحریک ایک خاندان کی فریاد سے شروع ہو کر آج ہزاروں خاندانوں کی نمائندگی کر رہی ہے ۔ جس میں ماروائے آئین قتل اور جبری گمشدگی کے خاتمے جیسے شہری، آئینی اور انسانی حقوق کی بنیاد پر مطالبات شامل ہیں مگر ریاست کی جانب سے شہرِ استعمار میں جو ناروا سلوک رکھا گیا وہ اس پیغام کے لئے کافی تھا کہ بلوچستان کی حیثیت کالونی کی ہے جہاں کے عوام کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے اور ان بلوچ ماؤں بہنوں کے ساتھ استعماری قوتوں کے سلوک سے یہاں کے حکمرانوں کی ظلم و جبر اور متشدد پالیسیاں دنیا کے سامنے آشکار ہو چکے ہیں جس کے خلاف27 جنوری کو کوئٹہ میں ہونے والا جلسہ اسے مزید آشکار کرے گا۔ نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی اس جلسے کی بھرپور حمایت کرتی ہوئے شمولیت اختیار کرے گی۔

ترجمان نے مزید کہا ہےکہ ریاست کی جانب سے بارہا یہ باور کرایا جاتا ہے کہ بلوچ مزاحمت کاروں کے ساتھ مزاکرات کیا جائے گا مگر بلوچ ماؤں، بہنوں اور جبری گمشدہ خاندانوں کے متاثرین کی فریاد سننے میں ناکامی کے بعد یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہو گئی ہے کہ اس نام نہاد جمہوری ریاست میں بلوچ کے ساتھ کوئی بھی مزاکرات ڈھونگ ہوگا بلکہ یہاں بلوچ سے نمٹنے کے لئے صرف ایک ہی حربہ طاقت کا استعمال کیا جائےگا لہٰذا ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اگر ریاست کے پاس دلیل طاقت ہے تو بلوچ کے لئے بھی طاقت کے علاوہ کوئی دوسرے راستے کا انتخاب محض خام خیالی تصور کیا جائے گا.

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

The departure of the BYC convoy from Karachi including various districts of Balochistan to participate in the rally against the Baloch Genocide in Shawl was announced.

جمعہ جنوری 26 , 2024
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے 27 جنوری 2024 کو بلوچستان میں جاری نسل کشی کے خلاف اور لانگ مارچ کے شرکا کے مطالبات کے حق میں شال (کوئٹہ) میں جسلہ عام منعقد کیا جا رہا ہے۔ جہاں مختلف جلوسوں کی شکل میں ہر علاقے سے لوگ 27 جنوری کو […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ