خاران: قابض پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے 21 اپریل کی شام آٹھ بجے کے قریب خاران شہر میں گْواش روڈ پر قائم قابض پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس حملے میں سرمچاروں نے پہلے چیک پوسٹ کے مورچے کے سامنے کھڑے ایف سی اہلکار کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا اور اس کے بعد حکمت عملی کے تحت فائر روک دی، جب دشمن اہلکار اپنے ہلاک ساتھی کی لاش کو اٹھانے کے لئے جمع ہوئے تو سرمچاروں نے خود کار ہتھیاروں سے انھیں نشانہ بنایا جس سے دشمن فورسز کو مزید جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک قابض افواج اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بناتی رہے گی۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شہید کریم بلوچ: ایک نظریہ، ایک کردار، ایک تسلسل

منگل اپریل 22 , 2025
تحریر: رامین بلوچ (آخری حصہ)زرمبش مضمون شہادت، کریم جان کے لیے فرار نہیں، آغاز تھی۔ شہید وہ نہیں جو موت سے بھاگتا ہے، بلکہ وہ ہے جو موت کو شکست دے کر امر ہو جاتا ہے۔ جن کی زندگی ظلم کے خلاف مدافعت بن جائے، ان کے لیے موت محض […]

توجہ فرمائیں

تازہ ترین

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ