
3 اپریل 2025 کو بارکھان رکھنی کے مرکزی بازار سے چمالنگ ڈھڈر کے رہائشی محمدانی مری خاندان کے 5 افراد کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔
جبری لاپتہ کیے گئے افراد میں سے بختیار ولد میانداد کو حراست کے دوران شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا جنہیں 7 روز بعد رہا کر دیا گیا۔ تاہم تشدد کی شدت کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکے اور جان کی بازی ہار گئے۔
دیگر 4 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن میں سے ایک کی شناخت موسیٰ ولد میانداد کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ باقی 3 افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔