بلیدہ: نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں نوجوان اغوا

ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ گلی سے تعلق رکھنے والے عمر جان ولد حسن نامی نوجوان کو آج نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق عمر جان صبح اپنے معمولات کے سلسلے میں گھر سے نکلا تھا لیکن کچھ ہی دیر بعد اطلاع ملی کہ اسے زبردستی گاڑی میں بٹھا کر اغوا کر لیا گیا ہے۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ عمر جان کی کسی سے کوئی ذاتی یا خاندانی دشمنی نہیں تھی اور وہ ایک پُرامن شہری کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

خاندان نے حکام اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری ایکشن لیں اور عمر جان کی بازیابی کو یقینی بنائیں اور واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

دس نسلوں کی دھمکی ،اورجرنیلی غرور!

منگل اپریل 22 , 2025
تحریر :رامین بلوچ – پہلا حصہزرمبش مضمون جب جنرل یحییٰ خان نے 1969 میں یہ دعویٰ کیا کہ "بنگالیوں کی دس نسلیں بھی ’بنگال‘ کو الگ نہیں کر سکتیں”، تو درحقیقت وہ محض طاقت کے زعم میں بول رہا تھا۔ اُسے نہ بنگالیوں کی تاریخی جدوجہد کا ادراک تھا، نہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ