
بلوچ آزادی پسند رہنما چئیرمین رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوپ فرانسس کے انتقال پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوپ کی وفات کی خبر سن کر گہرا دکھ ہوا۔ ان کی رحلت نہ صرف ان کے مذہبی پیروکاروں بلکہ دنیا بھر کے مظلوم اور محکوم انسانوں کے لیے ایک عظیم نقصان ہے۔ انہوں نے ہمیشہ امن اور ہم آہنگی کی حمایت کی، یہاں تک کہ اپنے آخری ایسٹر پیغام میں بھی غزہ سمیت جنگ زدہ علاقوں میں امن کی اپیل کی تھی۔
چئیرمین رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے مزید لکھا کہ پوپ فرانسس کو ان کی ہمدردی، امن پسندی اور ہم آہنگی کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ دعا ہے کہ ان کی روح کو ابدی سکون نصیب ہو۔