
گزشتہ پانچ سال سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ کیے گئے میر تاج محمد سرپرہ کی والدہ وفات پا گئی ہیں۔
تاج محمد سرپرہ کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے پانچ برس تک درد، اذیت اور انتظار کی کیفیت میں زندگی گزاری۔ ہر دن وہ اپنے بیٹے کی یاد میں روتی رہیں اور اس کی بازیابی کے لیے دعائیں کرتی رہیں، لیکن وہ دن کبھی نہیں آیا جس کا انہیں شدت سے انتظار تھا۔
انہوں نے بتایا کہ آج میرے شوہر کی والدہ دنیا سے رخصت ہو گئیں، وہ اپنے بیٹے کی جدائی کا دکھ دل میں لیے اس دنیا سے رخصت ہوئی۔