ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے سیٹلائیٹ ٹاؤن میں ایک نوجوان کو نامعلوم گاڑی سواروں نے زبردستی اغوا کر لیا۔

عینی شاہدین کے مطابق آج سہ پہر نامعلوم گاڑی سواروں نے طالب علم زکریا آسمی کو گاڑی سے ٹکر ماری جس سے وہ موٹرسائیکل سے گر گئے۔ اس کے فوراً بعد مسلح افراد نے زبردستی انہیں گاڑی میں ڈال کر اپنے ساتھ لے گئے۔
زکریا آسمی کے اہل خانہ کے مطابق وہ ایک طالب علم ہے جو صبح اسکول جاتا ہے اور شام کو ایک دکان پر کام کرتا ہے۔ اہل خانہ نے کیچ انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ زکریا کی فوری بازیابی کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔