
بلوچ نیشنل موومنٹ کی برطانیہ چیپٹر کی جانب سے 21 اپریل 2025 کو کیمبرج میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور جبری گمشدگیوں کے خلاف آگاہی مہم منعقد کیا جائے گا۔ یہ مہم دوپہر 12 بجے سے شام 4 بجے تک کنگز پیریڈ (Kings Parade) میں منعقد ہوگا۔
آگاہی مہم کا مقصد پاکستان کی جانب سے بلوچ نوجوانوں خاص طور پر بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کے رہنماؤں اور انسانی حقوق کے کارکنان کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کی مذمت اور عالمی ضمیر کو بیدار کرنے کی ایک کوشش ہے۔
واضح رہے بلوچستان میں ریاستی جبر اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن کے خلاف بی این ایم نے عالمی سطح پر آگاہی مہم کا سلسلہ شروع کیا ہے جس کے تحت مختلف ممالک میں احتجاجی مظاہرے اور آگاہی مہم منعقد کیے جارہے ہیں