
بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے اور ناچ میں گزشتہ رات مسلح ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے ایک گھر پر دھاوا بول دیا۔
زرائع کے مطابق حملہ آوروں نے گھر میں موجود ایک نوجوان کو اغوا کرنے کی کوشش کی تاہم اہل خانہ کی شدید مزاحمت کے باعث وہ ناکام رہے۔
مزاحمت کے دوران حملہ آور ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ان کا ایک ساتھی اپنی ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے موقع پر ہلاک ہو گیا۔
واقعے کے بعد دیگر حملہ آور فرار ہو گئے۔