مند: پولیس تھانے پر مسلح افراد کا حملہ، اسلحہ سمیت دیگر سامان ضبط

ضلع کیچ کے علاقے مند میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس تھانے پر حملہ کر کے تمام اسلحہ اور دیگر سامان اپنے ساتھ لے گئے۔

اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے آج رات 8:30 بجے مند کے گریڈ بازار کے مقام پر واقع پولیس تھانے پر قبضہ کیا اور وہاں موجود تمام جنگی اسلحہ و دیگر سامان ضبط کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔

تاہم پولیس اہلکاروں کو جانی نقصان پہنچائے بغیر تنبیہ کے بعد رہا کر دیا گیا۔

بلوچستان میں فوج، پولیس اور لیویز پر ایسے حملے تسلسل سے جاری ہیں، جن کی ذمہ داری اکثر بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جرمنی میں بلوچ نسل کشی، جبری گمشدگیوں اور بی وائی سی قیادت کے خلاف کریک ڈاؤن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اتوار اپریل 20 , 2025
بلوچستان میں ریاستی جبر، بلوچ نسل کشی، جبری گمشدگیوں اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کی قیادت کے خلاف کریک ڈاؤن کے خلاف جرمنی کے شہر ہنوفر میں ایک احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ اس مظاہرے کا انعقاد بلوچ نیشنل موومنٹ، بلوچ ریپبلکن پارٹی اور فری بلوچستان موومنٹ نے مشترکہ طور پر […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ