
کیچ کے علاقے تمپ میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو حملے میں نشانہ بنایا، اس دوران متعدد دھماکوں اور شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔
اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے گومازی میں کیپٹن جہانگیر کے گھر پر قائم پاکستانی فورسز کی چوکی کو حملے میں نشانہ بنایا۔ حملے کے دوران شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی گئیں۔
حملے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں تاہم تاحال کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
واضح رہے کہ یہ چوکی گزشتہ کئی سالوں سے بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے شہید ساتھی سرمچار کیپٹن جہانگیر عرف جبار کے گھر پر قائم ہے جسے پاکستانی فورسز نے ان کے اہل خانہ کو بے دخل کر کے آبادی کے اندر اپنی چوکی کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔