دکی: جعلی مقابلہ، ایک اور شخص کی شناخت لاپتہ افراد کے طور پر ہوئی

دکی میں پاکستانی فورسز سی ٹی ڈی کے جعلی مقابلے میں ایک اور شخص کی شناخت لاپتہ افراد کے طور پر ہوئی جنہیں پاکستانی فورسز نے قلات کے علاقے منگچر میں 12 اپریل 2025 کو حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا تھا۔

جعلی مقابلے میں مارے گئے شخص کی شناخت اعجاز ولد خدابخش سکنہ منگچر کے نام سے ہوئی ہے۔

اعجاز بلوچ کے لاپتہ ہونے کی تصدیق ان کے اہل خانہ نے زرمبش کو 16 اپریل کو دی۔ اہل خانہ کے مطابق اعجاز کو 12 اپریل 2025 کو پاکستانی فورسز نے ان کے ایک ساتھی زید ولد عابد خان سکنہ سریاب شال کے ہمراہ حراست میں لیا جس کے بعد دونوں کو لاپتہ کر دیا گیا۔

آج ان کے اہل خانہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ تصویر میں موجود لاش اعجاز بلوچ کی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جعلی مقابلے میں ایک شخص کی شناخت محمد دین مری کے نام سے ہوئی تھی جنہیں فورسز نے 4 ماہ قبل گرفتار کرکے لاپتہ کردیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

گومازی: پاکستانی فورسز پر حملہ، متعدد دھماکوں اور شدید فائرنگ کی آوازیں

ہفتہ اپریل 19 , 2025
کیچ کے علاقے تمپ میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو حملے میں نشانہ بنایا، اس دوران متعدد دھماکوں اور شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔ اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے گومازی میں کیپٹن جہانگیر کے گھر پر قائم پاکستانی فورسز کی چوکی کو حملے میں نشانہ بنایا۔ حملے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ