
بلوچستان کے اضلاع کیچ اور شال میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص جبری لاپتہ، جبکہ چار افراد بازیاب ہو کر اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں۔
زرائع کے مطابق کیچ کے علاقے گیبن سے پاکستانی فورسز نے 16 اپریل کو زامران کے رہائشی، ظہیر بلوچ کو حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا۔
دوسری جانب، چار لاپتہ افراد بلال بلوچ، اصغر قمبرانی، ضیاءالرحمان قمبرانی اور فضل الرحمان قمبرانی بازیاب ہو کر اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں۔
خاندانی ذرائع نے ان کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی واپسی پر شکر ادا کیا ہے، تاہم اسی خاندان سے تعلق رکھنے والے دیگر نوجوان، ناصر قمبرانی، جواد قمبرانی، شہداد قمبرانی اور جہانزیب قمبرانی تاحال لاپتہ ہیں۔
متاثرہ خاندان نے حکام سے اپیل کی ہے کہ دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
بازیاب افراد کی واپسی پر لواحقین کا کہنا ہے کہ یہ دعاؤں اور مسلسل آواز بلند کرنے کا نتیجہ ہے تاہم دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے بھی فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔