
کراچی کے علاقے لیاری میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر ایک نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق جبری لاپتہ کیے گئے نوجوان کی شناخت درویش کے نام سے ہوئی ہے جو لیاری کے علاقے کلری کا رہائشی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق درویش کو آج صبح تقریباً چار بجے ان کے گھر سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا جس کے بعد اس کا کوئی پتا نہیں چل سکا ہے۔