نقاب پوش افراد نے شال میں میرے گھر زبردستی داخل ہو کر میرے چھوٹے بھائیوں کو یرغمال بنایا۔ایڈووکیٹ اسرار بلوچ

ایڈووکیٹ اسرار بلوچ نے کہا ہے کہ آج تقریباً دن کے بارہ بجے کچھ نقاب پوش افراد کوئٹہ میں میرے گھر میں زبردستی داخل ہوئے تھے اور داخل ہوتے ہی میرے چھوٹے بھائیوں کو یرغمال بنایا ہے. انکا سوال بار بار میرے متعلق تھا گھر کا چھان بین کر کے چیزوں کو بکھیر کر کچھ کتابیں اپنے ساتھ لے گئے اور کچھ کو باہر پھینک دیا تھا مزید دھمکیاں دے کر چلے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ یاد رہے پچھلے تقریباً ایک ماہ سے میرے خاندان کو مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے۔ ایف سی کیمپ پر حاضریاں دینے پر مجبور کیا جا رہا ہے انہیں ہر دفعہ یہی کہا جاتا ہے کہ اسرار کو سمجھا لیں سیاسی ایکٹوٹیز سے دور رہے آئندہ کسی پولیٹیکل پارٹسپیشن سے بعض آجائے ورنہ اپنا اور اسکا زمہ دار آپ سب خود ہونگے۔

ان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کے پامالیوں کے خلاف ایکٹوزم اور BYC کے کارکنوں پر کریک ڈاؤن کے بعد جو مقدمات کارکنوں پر اور عام عوام پر لگائے گئے ہیں انکی قانونی رہنمائی کرنا اور ان کارکنوں کی وکالت کرنے کی پاداش میں ہی مجھے اور میرے خاندان کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔میں واضح کرتا ہوں مجھے اور میرے خاندان کو کسی بھی قسم کا نقصان ہوا تو اس کی مکمل زمہ داری ریاست اور اداروں پر ہے۔ ہم س طرح کے ہتھکنڈوں سے نہیں ڈرنے والے۔
حق اور سچ کی جنگ جاری رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سبی، قلات اور آواران میں فوجی جارحیت جاری، دس افراد جبری لاپتہ

جمعرات اپریل 17 , 2025
بلوچستان کے اضلاح سبی، قلات اور آواران میں پاکستانی فورسز کا فوجی جارحیت جاری ہے جس دوران دس افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ بلوچستان کے ضلع سبی سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ پاکستانی فورسز نے فوجی جارحیت کے دوران گھروں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ