
ضلع کیچ کے علاقے دشت میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کو آئی ای ڈی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
اطلاعات کے مطابق دشت کے علاقے درچکو میں آج نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے پیدل اہلکاروں کو اس وقت دھماکے میں نشانہ بنایا جب وہ راستے کی کلئرینس میں مصروف تھے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق دھماکے میں کم از کم ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب نوشکی میں آج مسلح افراد کے حملے میں پاکستانی فورسز کے دو اہلکار شدید زخمی ہوئے تھے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا بعداں وہاں زخمو کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔
تاہم حملے کی زمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہیں۔