
ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی گوپٹ سے پاکستانی فورسز فرنٹیئر کور (ایف سی) کے اہلکاروں نے لیویز فورس کے اہلکار نواز علی ولد ستار بگٹی کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق نواز علی اپنی ڈیوٹی مکمل کرنے کے بعد گھر واپس جا رہا تھا کہ ایف سی اہلکاروں نے اسے راستے میں حراست میں لے کر لاپتہ کردیا جس کے بعد سے اس کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔