جامشورو میں پولیس چوکی پر دستی بم حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ ایس آر اے

سندھودیش روولیوشنری آرمی کے ترجمان سوڈھو سندھی نے کہا کی کہ ایس آر اے گذشتہ رات جامشورو میں پولیس پوسٹ پر ہونے والے دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ سندھ پولیس پنجابی فوج اور ایجنسیوں کی دلالی کرتے ہوئے سندھ میں ہونے والے سیاسی احتجاجوں کو روکنے، تعلیمی درسگاہوں پر دھاوا بولنے اور سائیں جی.ایم سید کی سالگرہ اور برسی کے پروگراموں میں رکاوٹیں ڈال کر  سندھی عوام اور قومی کارکنان کو حراساں کرنے، گرفتار کرنے، جبری گھروں میں گھس کر والدین کی تذلیل کرنے اور بیگناہ لوگوں کو مارنے میں ملوث رہی ہے۔

ترجمان نے بیان میں کہا کہ آج جب سندھ اپنے اوپر نافذ قومی غلامی کے خلاف شدید نفرت کا اظہار کرتے ہوئے سندھو درياه سے 6 کینال نکالنے اور گرین پاکستان منصوبہ کے تحت سندھ کی لاکھوں ایکڑ زمین بیچنے کے ساتھ دوسرے تمام سندھ دشمن منصوبوں کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے تو وہاں بھی دلالی کا کردار پاکستان پیپلز پارٹی کے آشيرواد سے سندھ پولیس ادا کر رہی ہے۔
سندھودیش روولیوشنری آرمی(ایس آر اے) سندھ پولیس کو خبردار کرتی ہے کہ وہ اپنے گرے ہوئے، بیہودہ اور دلالی والے کردار سے باز آ جائے۔ دوسری صورت میں ان کے خلاف اور بھی حملے تیز کیئے جائیں گے۔

آخر میں ان کا کہنا تھا کہ سندھودیش روولیوشنری آرمی(ایس آر اے ) اپنی مزاحمتی جنگ سندھ کی مکمل قومی آزادی تک جاری رکھنے کا عزم دہراتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

زامران: قابض پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

بدھ اپریل 16 , 2025
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے زامران میں قابض پاکستانی فورسز کو حملے میں نشانہ بناکر جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ انھوں نے کہا کہ 15 اپریل کی شام 5:20 بجے بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے زامران میں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ