
ضلع قلات کے علاقے منگچر میں پاکستانی فورسز نے دو نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے نوجوانوں کی شناخت زید ولد عابد خان سکنہ رکوئٹہ سریاب ملز کالونی اور اعجاز ولد خدابخش سکنہ قلات منگچر کے ناموں سے ہوئی ہے، جنہیں 12 اپریل 2025 کو پاکستانی فورسز نے ایک ساتھ حراست میں لیا اور اس کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔
بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جبری گمشدگیوں کے تقریباً 10 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔