تربت میں قابض فوج کے تین اہلکار ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے سرمچاروں نے تین مختلف کاروائیوں میں قابض پاکستانی فوج، مواصلاتی ٹاور اور قابض فوج کی رسد کو نشانہ بنایا۔

انھوں نے کہا کہ تربت کے علاقے ناصر آباد میں بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوج کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے کا نشانہ بنایا۔ دھماکے کی زد میں آ کر دشمن فوج کے تین اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ چار شدید زخمی ہوئے، اور ان کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

انھوں نے کہا کہ دریں اثنا، ایک اور کارروائی میں بی ایل اے کے سرمچاروں نے سبی کے علاقے ناڑی بنک میں درخان شار کے مقام پر زونگ کمپنی کے مواصلاتی ٹاور کو نشانہ بنایا۔ سرمچاروں نے ٹاور کی مشینری کو نذر آتش کر کے تباہ کر دیا۔

ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ تیسری کاروائی میں بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے پنجگور کے علاقے پروم میں قابض پاکستانی فوج کیلئے راشن پہنچانے والی ایک گاڑی کو تحویل میں لے لیا۔

انھوں نے کہا کہ ہم پروم سمیت گردنواح کے مقامی افراد کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ قابض پاکستانی فوج کو راشن و دیگر رسد پہنچانے سے گریز کریں۔ اس تنبیہ کے بعد اس عمل میں ملوث افراد اپنے جانی و مالی نقصانات کے خود ذمہ داری ہونگے۔

آخر میں انھوں کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ تینوں کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اور بلیدہ میں لاپتہ نوجوان سمیت دو افراد کی لاشیں برآمد

بدھ اپریل 16 , 2025
بلوچستان کے اضلاع گوادر اور کیچ سے ایک لاپتہ نوجوان سمیت دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پسنی سے برآمد ہونے والی نوجوان کی لاش کی شناخت نظام ولد نور محمد سکنہ ببر شور پسنی کے طور پر ہوئی ہے۔ جنہیں 13 اپریل کو […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ