بی وائی سی کے رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف بی این ایم کا ساؤتھ کوریا میں احتجاجی مظاہرہ

بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کے ساؤتھ کوریا چیپٹر کی جانب سے بوسان شہر میں گزشتہ روز ایک پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس کا مقصد بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے خلاف آواز بلند کرنا تھا۔ اس احتجاج کا مقصد اُن بلوچ کارکنوں پر ہونے والے ظلم کو اجاگر کرنا تھا جو اپنے بنیادی حقوق اور باعزت زندگی کے لیے پُرامن جدوجہد کر رہے ہیں۔

مظاہرے کے دوران مظاہرین نے کوریائی زبان میں تقاریر کیں تاکہ مقامی آبادی کو بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا جا سکے۔ احتجاج کے دوران پاکستان ریاست کی جانب سے بلوچ آوازوں کو دبانے کی پُر تشدد کوششوں کی مذمت میں نعرے بھی لگائے گئے اور انصاف کا مطالبہ کیا گیا۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر مہرنگ بلوچ، بیبو بلوچ، بیبگر بلوچ، شاہ جی بلوچ، گل زادی بلوچ سمیت دیگر تمام گرفتار شدہ کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے، جنہیں بلاجواز حراست میں لیا گیا ہے۔

مزید برآں، بی این ایم کے جانب سے سینکڑوں معلوماتی پمفلٹس بھی عوام میں تقسیم کیے گئے تاکہ ڈاکٹر مہرنگ بلوچ کی جبری گمشدگی اور پُرامن بلوچ کارکنوں کے خلاف جاری ریاستی جبر سے متعلق آگاہی فراہم کی جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سیاسی سرگرمیوں سے دور رہنے پر رہائی کی پیشکش کو مستردکردیا ہے۔ شاہ جی صبغت اللہ

منگل اپریل 15 , 2025
بلوچ یکجہتی کمیٹی کے اسیر رہنما صبغت اللہ شاہ جی نے ہدہ جیل میں اپنے فیملی سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ انہیں ریاست کی جانب سے سیاسی سرگرمیوں سے دور رہنے پر رہائی کی پیشکش کی گئی ہے لیکن میں نے ا نکار کردیا ہے،میں ریاستی جبر کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ