
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دشت روڈ پر بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک جبکہ 19 زخمی ہو گئے۔
ڈی ایس پی یونس مگسی کے مطابق، دھماکہ موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے کیا گیا۔ دھماکے کے وقت وین میں 35 اہلکار سوار تھے، جو ڈیوٹی سے واپس آ رہے تھے۔
ہلاک اور زخمی اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہا ہے۔
حملے کی زمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔