شال میں دو نوجوان جبری لاپتہ

بلوچستان کے درالحکومت شال سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں کو پاکستانی فورسز نے اس وقت جبری طور پر لاپتہ کر دیا جب وہ پکنک منانے کے بعد گھر واپس آ رہے تھے۔

شال کے رہائشی محمد یاسر نے بتایا کہ اس کا بھائی محمد مدثر ولد محمد ظاہر شاہوانی اپنے دوست مدثر ولد منظور کے ہمراہ کوئٹہ سے سبی گیا تھا۔ دونوں نوجوان 11 مارچ کو سبی سے واپسی کے لیے روانہ ہوئے تھے، لیکن اس کے بعد سے اب تک گھر نہیں پہنچے۔

محمد یاسر کے مطابق انھوں نے دونوں کی ہر ممکن جگہ پر تلاش کی، لیکن ابھی تک ان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی۔ انہوں نے متعلقہ اداروں سے درخواست کی ہے کہ دونوں نوجوانوں کو بازیاب کرایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

حب: دو افراد کی لاشیں برآمد

پیر اپریل 14 , 2025
بلوچستان کے ضلع حب میں دو مختلف مقامات سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ وندر کے ساحلی علاقے بریدہ کیمپ کے قریب سمندر سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے جو تین سے چار دن پرانی ہے۔ زرائع کے مطابق متوفی کی عمر تقریباً 35 سال ہے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ