جیونی: موبائل ٹاور کو نذر آتش کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 11 اپریل کی رات 12 بجے بی ایل ایف کے سرمچاروں نے جیونی کے علاقے کپتگی میں جاسوسی کے لیے نصب موبائل کمپنی زونگ کے ٹاور پر حملہ کیا اور وہاں موجود تمام مشینری کو نذر آتش کر کے تباہ کر دیا۔

انھوں نے کہا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور موبائل کمپنیوں کو تنبیہ کرتی ہے کہ وہ اپنے نیٹ ورکس کو بلوچ سرمچاروں اور عوام کے خلاف قابض پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کی سہولت کاری کا ذریعہ بنانے سے گریز کریں بصورتِ دیگر ان کے ٹاورز پر حملے اور مشینری کو نقصان پہنچانے کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تربت: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں آواران کا رہائشی شخص لاپتہ

پیر اپریل 14 , 2025
ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے پاکستانی فورسز نے آواران کے ایک رہائشی شخص کو حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاپتہ شخص کی شناخت اشرف ولد قادربخش کے نام سے ہوئی ہے جو آواران کے علاقے آھوری کا رہائشی ہے۔ جنہیں 29 […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ