
بلوچستان کے اضلاح گوادر اور موسی خیل میں پاکستانی فورسز نے دو نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا۔
زرائع کے مطابق پسنی سے لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت نظام نور ولد محمود رحمدان، سکنہ ببر شور پسنی کے نام سے ہوا ہے۔ جنہیں آج شام 5 بجے کے قریب حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا۔
دوسری جانب موسی خیل میں پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان آفاق احمد بزدار ولد محمد ایوب سکنہ راڑہ شم کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔
دونوں نوجوانوں کی جبری گمشدگی کی تصدیق ان کے اہل خانہ نے کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پیاروں کو بازیاب کیا جائے۔