
بلوچستان کے ضلع بارکھان سے تعلق رکھنے والے نوجوان صحافی آصف کریم کھیتران آج بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔
ان کی بازیابی کی تصدیق انھوں نے خود اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔
آصف کریم کھیتران بارکھان پریس کلب سے وابستہ ایک مقامی صحافی ہیں۔انھیں گزشتہ ماہ 15 مارچ کو بارکھان سے لاپتہ کیا گیا تھا، جبکہ ان کی گمشدگی سے قبل مقامی حکام نے ان کی دکان کو بھی سیل کر دیا تھا۔